سرائے نورنگ،پانچویں جماعت کے طالبعلم کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار

سرائے نورنگ،پانچویں جماعت کے طالبعلم کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) ڈاڈیولہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے وانڈہ شہاب خیل میں پانچویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والاملزم کو دو گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکرلیا‘ ڈاڈیوالہ پولیس نے رابطے پرمیڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ پانچویں جماعت کے طالب علم گیارہ سالہ محمدیاسرنے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ وہ پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے اور سکول سے تفریح کی چھٹی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں فداللہ ٹیلرماسٹر کی دوکان ہیں اُنہوں نے مجھے دوکان آنے کا کہا جب میں اس کے دکان میں داخل ہوا تواُنہوں نے مجھے ہوس کانشانہ بنادیاگیا جس پرڈاڈیوالہ پولیس نے ڈی پی اوقاسم علی خان کی ہدایت پراورڈی ایس پی اقبال مہمندکی سربراہی میں ایس ایچ اوڈاڈیوالہ شفیع اللہ اورانوسٹی گیشن آفیسر پرمشتمل ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹاسک سونپ دیاپولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم فداء اللہ کودوگھنٹوکے اندراندرگرفتارکرلیاپولیس نے تفتیش شروع کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر