چیچہ وطنی، 3منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد، مقدمات درج

  چیچہ وطنی، 3منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد، مقدمات درج

  



چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)پولیس نے تین منشیات فروشوں سے 82 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ نواحی گاؤں 50/12-L کا رہائشی مہران عباس، تنویر عباس اور شوکت علی الگ الگ مقامات پر شراب فروخت کر رہے تھے کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کر کے تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 82 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر