نیب، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی میں تقرریوں کی تحقیقات شروع

نیب، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی میں تقرریوں کی تحقیقات شروع

  



لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے دور میں تقرریوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق اوجی ڈی سی ایل میں اعلی ترین عہدوں پر تقرریوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں نیب نے ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل سمیت چار بورڈ ممبران کو طلب کرلیادستاویزات کے مطابق عامر سلیم کو خلاف ضابطہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹروسروسز تعینات کیا گیا اور ان کی تقرری کیلئے شرائط اور اشتہار تبدیل کیا گیاعامر سلیم کیلئے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی کیلئے تجربہ کی شرط ختم کی گئی جبکہ شعیب بیگ کو خلاف ضابطہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر تعینات کیا گیانیب نے ایم ڈی ڈاکٹر نسیم اور بورڈ ممبر اکبر ایوب خان کوآج بدھ طلب کرلیا۔

نیب،طلب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر