پاکستان جا کر قتل ہونا نہیں چاہتا،فن سے محبت ہے،ذوالفقاربھٹو جونیئر

پاکستان جا کر قتل ہونا نہیں چاہتا،فن سے محبت ہے،ذوالفقاربھٹو جونیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ میں پاکستان جا کر قتل نہیں ہونا چاہتا، مجھے آرٹ اور فن میں سکون ملتا ہے، اس لئے آرٹ کے شعبوں میں مختلف روپ میں نظر آ تا ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کی وجوہات پر پہلی بار بات چیت کی۔انہوں نے اپنے بارے میں کہا کہ پاکستان آکر قتل ہونا نہیں چاہتا، پاکستانی سیاست میں جنہیں قتل و غارت کی عادت نہیں ہوتی وہ قتل ہو جاتے ہیں۔مجھے قتل ہونا پسند نہیں،جب کہ اس کے بدلے میں خلقِ خدا کا بھلا بھی نہ ہو؟ اس لیے پاکستان نہیں جاتا۔ انٹرویو کے دوران ذوالفقار بھٹو جونیئر نے 2017 میں سامنے آنے والی اپنی رقص کی ویڈیوز کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہیں آرٹ اور فن میں سکون ملتا ہے، جس وجہ سے وہ آرٹ کے شعبوں میں مختلف روپ میں نظر آتے ہیں۔
بھٹو جونیئر

مزید :

صفحہ اول -