پاکستان پلاسٹک شو کا دوسرا روز‘ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

پاکستان پلاسٹک شو کا دوسرا روز‘ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

  



لاہور(پ ر)پاکستان پلاسٹک شو 2019ء میں دوسرے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قابل قدر معلومات حاصل کیں۔ پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے زیر اہتمام اس ایونٹ کا آغاز 04 نومبر کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوا جو 06 نومبر 2019ء تک جاری رہے گا۔ نمائش میں 100 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھا گیا اور توقع ہے کہ ایونٹ کے تین روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ نمائش کے دوسرے روز پلاسٹک انڈسٹری کے ماہرین نے متعدد بصیرت آمیز تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جہاں ہزاروں پروفیشنل افراد کو تکنیکی اور درست معلومات فراہم کی گئیں۔ نمائش میں لوگوں کا ہجوم رہا۔ یہ نمائش متعدد معلوماتی سیشن پر محیط تھی جس میں پیداواریت، صلاحیتوں، ابھرتے ہوئے رجحانات اور اس شعبہ کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ”پاک پلاس“ کے صدر سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والی تقریباً 100 کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان میں صنعتی خریدار، ماہرین، کاروباری شخصیات، ریگولیٹرز، سرمایہ کار اور بین الاقوامی اور مقامی کاروباری اداروں سے پروفیشنل مندوبین شامل ہیں جو معیشت کے اس اہم شعبہ میں باہمی تعاون اور اپنے کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لئے نئے مواقع کی تلاش کرتے ہیں۔  اس موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ پلاسٹک پروسیسنگ انڈسٹری کے شراکت داروں کو راغب کرنے اور اجتماعی اقدامات میں سہولت کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جہاں اس صنعت کے تمام طبقات جن میں خام مال کے پروڈیوسرز، پروسیسرز، پلاسٹک مشینری مینوفیکچررز، میکرز آف ماؤلڈز اینڈ ڈائیز، ٹریڈرز اور پلاسٹک خام مال کے درآمد/برآمد کنندگان، مکمل تیار اور نیم تیار شدہ اشیاء کے پروڈیوسرز اس صنعت میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے بات چیت اور اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکیں۔

مزید : کامرس