فاطمہ فرٹیلائزر کی رحیم یار خان میں مقامی آبادی کیلئے حفاظتی مشقیں

    فاطمہ فرٹیلائزر کی رحیم یار خان میں مقامی آبادی کیلئے حفاظتی مشقیں

  



لاہور(پ ر)فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف ایل) نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ہدایت پر رحیم یار خان کی ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے اشتراک کرکے 5نومبر 2019 بروز منگل کو بڑے پیمانے پر حفاظتی مشق کا انعقاد کیا۔ اس حفاظتی مشق میں 1500 سے زائد افراد نے حصہ لیا جن میں قریبی علاقوں کے مقامی افراد اور مختارگڑھ میں واقع فاطمہ فرٹیلائیزر پلانٹ کے عملے سمیت 18 مختلف سرکاری محکمہ جات بشمول صحت، تعلیم، ریونیو، سول ڈیفنس، انفارمیشن، ڈیولپمنٹ، پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، سوشل ویلفیئر، ریلویز، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس حفاظتی مشق کا مقصد یہ تھا کہ انڈسٹری میں مقامی سطح پر کسی ناگہانی آفت کی صورت میں ایمرجنسی کے حالات کی تیاری کا جائزہ لیا جائے۔ اس حوالے سے اس بات پر خاص توجہ دی گئی کہ ہر فرد اور ادارے کی جانب سے ہر طرح کے جاندار اور املاک کے تحفظ کے لئے ضروری طریقہ کار اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جاسکے تاکہ موثر انداز سے فرائض کی انجام دہی ہوسکے۔ شرکاء کو اس بات کی تربیت بھی دی گئی کہ مقامی سطح پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فعال انداز سے حرکت میں آنے کے ساتھ انسانی و ماحولیاتی تحفظ کو کیسے یقینی بنایا جائے۔اس مشق کے مشاہدین میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز سمیت متعلقہ صنعتوں کے سیفٹی حکام بھی شامل تھے۔

مزید : کامرس