فیصل آباد وومن چیمبرکی صدر لگزمبرگ میں منعقدہ کانفرنس میں شریک ہونگی

فیصل آباد وومن چیمبرکی صدر لگزمبرگ میں منعقدہ کانفرنس میں شریک ہونگی

  



فیصل آباد (بیوروروپرٹ) فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر محترمہ قراۃ العین لگزمبرگ میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وہ دورہ یورپین یونین کے دوران جرمنی، فرانس،بیلجیم اور لگز مبرگ میں صنعتی اور اکیڈیمیا کی پارٹنر تنظیموں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔پاکستان کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ 37دوسرے یورپین ملکوں میں سے وہ واحد غیر یورپی پاکستانی خاتون ہیں جن کو اس کانفرنس میں شرکت کیلئے منتخب کیا گیاہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ ان ملکوں کی خواتین سے براہ راست تعلقات قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں گی تاکہ پاکستان اور ان ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ محترمہ قراۃ العین کو کانفرنس سے خطاب کیلئے بھی منتخب کر لیا گیا ہے۔ جہاں وہ یورپین یونین کو پاکستان کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ پروگرام کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ اس دوران وہ یورپین ملکوں سے تعاون بڑھانے کیلئے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گی۔ یہ ایم او یو پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور خاص طور پر ایڈیمک سیکٹر کیلئے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

، اس طرح ان معاہدوں سے پاکستانی طلبہ کو بھی فائدہ ہوگا۔

مزید : کامرس