اوپو اگلے ماہ ڈیول موڈ5جی سمارٹ فون متعار ف کرائیگا

اوپو اگلے ماہ ڈیول موڈ5جی سمارٹ فون متعار ف کرائیگا

  



لاہور(پ ر)چین کی تین بڑی چائینز کیریئر زچائنا ٹیلی کام،چائنا موبائل اور چائنا یونی کوم نے اکتوبر31کو 5Gسروس پیکیجز میں ڈیبو کرتے ہوئے ملک میں باضابطہ طور پر 5Gکمرشلائزیشن کردی ہے۔اوپو نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر میں چین میں Qualcomm-powered dual-mode 5Gاسمارٹ فون متعارف کرایا جائیگا،تا کہ استعمال کنندگان کو اضافی 5Gتجربے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صارفین کی ایک بڑی تعداد کو 5Gاپنانے کے حوالے سے تیز پیشرفت فراہم کی جاسکے۔5Gڈیول موڈ اسمارٹ فون دنیا کی دیگر متعدد مارکیٹس میں بھی متعارف کرایا جائیگا۔

اس سے قبل OPPO Reno 5Gدنیا کی متعدد مارکیٹ میں متعارف کرایا جاچکا ہے۔یکم مئی کو اوپو اور سوئس کوم نے مشترکہ طور پر

OPPO Reno 5Gمتعارف کرایا جو کہ یورپی مارکیٹ میں دستیاب پہلا کمرشل 5Gاسمارٹ فون ہے۔حال ہی میں اوپو کے وائس پریزیڈنٹ Alen Wuنے اپنے ایک ایک انٹرویو میں اس بات کا اشارہ دیا کہ چینی مارکیٹ میں اووپو اسمارٹ فون کی 3000

آر ایم بی کی قیمت اگلے سال تک 5Gورژن کی حامل ہوگی۔

سال2015میں اوپو نے مخصوص 5Gٹیم تشکیل دی اور اسٹینڈرڈائزیشن،ڈیوائسز اور ایپلیکیشنز کے شعبوں میں 5Gمیں بھاری سرمایہ کاری کی۔ستمبر2019کے اختتام پر اووپو نے2500سے زائد گلوبل پیٹنٹ فیملیزفائل کیں اور ETSIمیں 1000سے زائد

5G Standard Essential Patentsفیملیز ظاہر کیں،مزید بر آں کمپنی نے 3GPPمیں 5Gمعیارات سے متعلق3000سے زائددستاویزات جمع کرائے او ر بین الاقوامی اسٹینڈرڈ ز اداروں میں نمایاں رہی۔

مزید : کامرس