الہدیٰ سی بی ای کے زیر اہتمام گلوبل اسلامک مائیکرو فنانس فورم 11 دسمبرکو لاہور میں ہو گا
لاہور(لیڈ ی رپورٹر) اسلامی بینکاری و مائیکرو فنانس کے شعبہ کی ترقی کے لئے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے الہدیٰ سی بی ای کے زیر اہتمام 9 واں گلوبل اسلامک مائیکرو فنانس فورم 11 دسمبر 2019ء گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہو گا۔ گلوبل مائیکرو فنانس فورم 2011ء سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جن میں ملکی و غیر ملکی ماہرین شرکت کرتے ہیں۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیاجا رہا ہے جس میں اسلامک مائیکرو فنانس، آپریشنز، پریکٹسز اینڈ آؤٹ ریچ کے موضوع پر شرکاء کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
فورم وتربیتی ورکشاپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن جاری ہے۔