ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ

      ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ

  



اسلام آباد(یواین پی)ٹیکسٹائل کی برآمدات میں جولائی تا ستمبر2.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات بڑھ کر 3.37 ارب ڈالر ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2018 کے دوران برآمدات کا حجم 3.28 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 2.95 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس