مرغزار کالونی میں تمام جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ شہزاچیمہ‘ سہیل انور

مرغزار کالونی میں تمام جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ شہزاچیمہ‘ سہیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) صدر اسٹیٹ انٹر پرائزز آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ (مرغزار کالونی) لاہور چودھری شہزاد احمد چیمہ اور سیکرٹری جنرل سہیل انور رانا نے کہا ہے کہ مرغزار کالونی لاہور کی شاندار آبادی ہے اور انتظامیہ کمیٹی ممبران کو تمام رہائشی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انتظامیہ کمیٹی نے تمام سوسائٹی میں جدید طرز کی فٹ ٹائل اور کارپٹ سڑکیں بنوائی ہیں۔ سوسائٹی کو سرسبز بنانے کیلئے شجر کاری مہم شروع کی ہے تمام پارکس میں جوگنگ ٹریکس تعمیر کروائے ہیں ای بلاک پارک میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی گئی ہے اور ممبران کی آگاہی کیلئے فلیکس، ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے ہیں موجودہ انتظامیہ کمیٹی مرغزار میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح بھی عنقریب کر رہی ہے۔
 جس میں اہل علاقہ کیلئے تمام میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا صدر سوسائٹی چودھری شہزاد احمد چیمہ نے کہاہے کہ مرغزار میڈیکل کمپلیکس اہلیان مرغزار کا ایک دیرینہ خواب ہے جو پورا ہونے جارہا ہے۔ 

مزید :

کامرس -