شاہدرہ میں کاٹیج انڈسٹریل پارک کا قیام عمل میں لایا جائے‘ پروگریسو گروپ 

  شاہدرہ میں کاٹیج انڈسٹریل پارک کا قیام عمل میں لایا جائے‘ پروگریسو گروپ 

  



لاہور(پ ر)لاہور چیمبر کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ  (شاہدرہ چیپٹر) نے صوبائی حکومت خصوصا  صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے مطالبہ کیا ہے کے شاہدرہ میں کاٹیج انڈسٹریل پارک کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ لاہور کے اس نواحی علاقہ میں بکھری ہوئی گھریلو صنعت کو باضابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ سہولیات بھی مہیا کی جا سکیں۔ایک بیان میں پروگریسو گروپ شاہدرہ کے رہنماؤوں علی عمران، انجم سعید، طاہر نعیم ملک، اور حامد خان نے کہا کہ ہے کہ اس علاقہ میں ایک بڑی تعداد میں گھریلو صنعتیں کام کر رہی ہیں۔

 لیکن ان کے پاس سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کاٹیج انڈسٹریل پارک کے قیام سے نہ صرف یہ گھریلو صنعتیں منظم ہو جائیں گیں بلکہ ان کا پھیلاوء بھی ممکن ہو سکے گا جس سے نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور حکومت کو بھی ریونیوو مل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھریلو صنعتیں بہت ساری بڑی صنعتوں کے لئے خام یا بنیادی مال بھی مہیا کرتی ہیں اور ایک جگہ پر ہونے کی وجہ سے ان بڑی صنعتوں کو ان تک پہنچنے میں آسانی ہو گی جبکہ ان کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں ٹریفک یا دوسرے معمالات کا حل بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

پروگریسو گروپ کے رہنماؤوں کا کہنا تھا کہ اس طرح سے شاہدرہ کے علاقے کی ترقی اور یہاں پر نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ بھی حل ہو سکے گا۔

مزید : کامرس