ٹیوٹا طلباء کو ور چوئل اسسٹنٹ کا کورس کروائے گا‘ علی سلمان صدیق

   ٹیوٹا طلباء کو ور چوئل اسسٹنٹ کا کورس کروائے گا‘ علی سلمان صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیوٹا  اپنے  طلباء کو ورچوئل اسسٹنٹ کا کورس کروائے گا۔ یہ تربیت حاصل کرنے والے طلباء بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن ٹریڈنگ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ چھ ماہ دورانیے کے اس کورس کو ابتدائی طور پر پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں شروع کیا جا رہا ہے وہ ایکسڑیم کامرس کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ایم او یو پر چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق اور ایکسٹریم کامرس کے سی ای او کاشف شیخ نے دستخط کیے۔ علی سلما ن صدیق نے کہا کہ آئی ٹی اور فری لانسنگ کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنے نوجوانوں  کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کر نے میں یہ کورس اہم کردارادا کر ے گا۔ انہوں نے کہا انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق کورسز، ٹیچرز ٹریننگ اور کوالٹی پریکٹیکلز ٹیوٹا کے طلباء کو عالمی سطح پر قابلِ قبول بنانے میں مدد گار ہونگے۔ یہ ایم او یو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایکسٹریم کامرس کے سی ای او کاشف شیخ نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ طلباء تربیت مکمل کرنے کے بعد ابتدائی طور پر تین سو ڈالر ماہانہ تک کما سکیں گے۔
 ہم انہیں اس راستے پر ڈال دیں گے جہاں وہ اپنی آمدنی میں مزید اضافہ کر سکیں گے۔ چئیرپرسن ٹیوٹا نے کہا فری لانسنگ میں پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ہم اپنے طلباء کی تربیت کر کے اس مارکیٹ سے مزید اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور یہ طلباء پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بھی ثابت ہونگے۔ 

مزید :

کامرس -