ویٹرنری یونیورسٹی اور بو علی سینا یونیورسٹی ایران کے درمیان ایم او یو

   ویٹرنری یونیورسٹی اور بو علی سینا یونیورسٹی ایران کے درمیان ایم او یو

  



لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور بو علی سینا یونیورسٹی ایران کے درمیان گذشتہ روز طلبہ، اسا تذہ، تحقیق کا روں اور سٹاف کے  تعلیمی و تحقیقی تبا دلے میں تعا ون کو بڑ ھا نے کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی اور بو علی سینا یونیورسٹی ایران کے صدر پرو فیسر ڈاکٹر یعغوب محمدیفر نے کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف کے علا وہ پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن سمیت فیکلٹی ممبران اور بو علی سینا یونیورسٹی ایران سے آفیشل ڈاکٹر علی رضا ساز مند پر مشتعمل کثیر تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی نے شر کا کو ویٹر نری یونیورسٹی کی تا ریخی اہمیت کے بارے میں بتا یا۔

 نیز کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی پاکستان میں پرا ئیو یٹ سیکٹر کے سا تھ ملکر کام کر رہی ہے اور اپنی ما ہر افرا دی قوت اور مسا ئل حل کر نے والی تحقیق کی بدولت لا ئیو سٹاک، پولٹری اور ڈیری انڈسٹریو ں کی تر قی اور در پیش مسا ئل کو حل کر نے کے لیئے اپنا مثا لی کردار ادا کر رہی ہے۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت دو نو ں پا رٹیا ں مستقبل میں طلبہ کے فا ئدے کے حوالے سے تعلیمی و تحقیقی کانگر یس، ایڈوانس ٹر یننگ کورس، ورکشاپ اور سیمینار منعقد کروا ئیں گی نیز شر کت کے حوا لے سے آپس میں طلبہ، اسا تذ ہ، تحقیق کا روں اور سٹاف کا تبا دلہ بھی کر یں گی۔ دو نو ں تعلیمی ادا ر وں میں فیلڈ سے متعلقہ منعقد ہو نے والی کانگریس، ورکشاپ، ٹریننگ کورس اور سیمینار میں پبلیکیشن اور سا ئنٹیفک معلو ماتی مواد کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر یں گی۔

مزید : کامرس