سرکاری محکموں سے ممبران کی شکایات کا ازالہ، لاہور چیمبر نے سہولیاتی مرکز قائم کر دیا 

سرکاری محکموں سے ممبران کی شکایات کا ازالہ، لاہور چیمبر نے سہولیاتی مرکز ...

  



لاہور(لیڈ ی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ممبران کی سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کا جلد ازالہ کرنے کے لیے سہولت سنٹر قائم کردیا ہے جس کا افتتاح لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کیا۔ سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس محمد علی میاں، سابق نائب صدور کاشف انور، ذیشان خلیل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران حاجی آصف سحر، چودھری خادم حسین، حارث عتیق، شیخ سجاد افضل سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔لاہور چیمبر کی جانب سے ممبران کے لیے سہولت سنٹر قائم کرنے کا مقصد واپڈا، واسا، ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ،ایکسائز، نادرا، ایف بی آر سمیت تمام سرکاری اداروں سے متعلقہ تاجر برادری کی شکایات کو بروقت دور کرانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے لاہور چیمبر کے لئے متعلقہ محکموں نے فوکل پرسنز بھی تعینات کردیئے گئے ہیں جو شکایات پر فوری کاروائی کرکے ممبران کو فوری سہولیات فراہم کریں گے۔ 

مزید : کامرس