دل کا دورہ پڑنے سے آزادی مارچ میں شریک 2 کارکن جاں بحق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادی مارچ میں شریک دوکارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،آزادی مارچ میں حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی (ایف )کے آزادی مارچ کا آج ساتواں روزہے، آزادی مارچ میں شریک 2 کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،جاں بحق افراد میں خضدار کے 70 سالہ سیف اللہ اورکوئٹہ کے 80 سالہ محمد اختر شامل ہیں،آزادی مارچ میں حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی ،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آزادی مارچ میں شریک ایک کارکن انتقال کر گیا تھا۔