مودی کا اگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہو گا،فواد چودھری کا ٹوئٹ

مودی کا اگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہو گا،فواد چودھری کا ٹوئٹ
مودی کا اگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہو گا،فواد چودھری کا ٹوئٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی کا اگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہو گا،بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کررہا ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اندرونی سیاسی سازشیں کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں ،اندرونی سیاسی سازشوں سے شدید نقصان کیلئے تیار رہیں ،فواد چودھری نے کہا کہ مودی کا اگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہو گا،بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کررہا ہے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں،تیار رہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد