رابی پیر زادہ خود ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں پہنچ گئی ، درخواست دیدی

رابی پیر زادہ خود ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں پہنچ گئی ، درخواست دیدی
رابی پیر زادہ خود ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں پہنچ گئی ، درخواست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے درخواست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے درخواست میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائر ل ہونے کی وجہ سے ان ک فیملی اور انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے اس لیے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا سے تصاویر اور ویڈیوز فوری طور ہٹانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے لنکس بھی ختم کیے جائیں ۔
درخواست میں رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا موبائل فون کمپنی کو واپس کیا تھا، جس میں موجود تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔گلوکارہ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں کے لنکس فوری ختم کیے جائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے رابی پیرزادہ کی درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم ا±ن کا کہنا ہے کہ لنکس ختم کرنا پی ٹی اے کا کام ہے۔ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ گلوکارہ کی درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -