نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا،شریف سٹی کی ایمبولینس سروس ہسپتال پہنچادی گئی،شریف سٹی کا عملہ اور نرسز بھی سروسز ہسپتال پہنچ گئیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو 16 روز بعد سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، شریف سٹی کی ایمبولینس سروس ہسپتال پہنچادی گئی،شریف سٹی کا عملہ اور نرسز بھی سروسز ہسپتال پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور فائل شریف سٹی کے ڈاکٹر کے حوالے کردیں،مریم نواز کے روبکار جاری ہونے شریف سٹی منتقل ہو جائیں گے ،سابق وزیراعظم نوازشریف کو گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور