ضمانت منظور ، مریم نواز روبکار جاری ہونے پر سروسز ہسپتال سے کس کے ساتھ اور کہاں جائیں گی ؟ بڑی خبر آ گئی

ضمانت منظور ، مریم نواز روبکار جاری ہونے پر سروسز ہسپتال سے کس کے ساتھ اور ...
ضمانت منظور ، مریم نواز روبکار جاری ہونے پر سروسز ہسپتال سے کس کے ساتھ اور کہاں جائیں گی ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی ہے تاہم آج ان کی روبکار بھی جاری کر دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کی بیٹی مہرالنساءوالدہ سے ملاقات کرنے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئی ہیں جہاں وہ روبکار جاری ہونے کے بعد اپنی والدہ مریم نواز کو اپنے ہمراہ لے کر جائیں گی ۔دوسری جانب ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف کی طرف سے زر ضمانت کی بھی تصدیق کر دی ہے ، احتساب عدالت نے باقاعدہ لاہور ہائیکورٹ سے سات کروڑ روپے اور پاسپورٹ کی تصدیق کی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل رجسٹرار نے سات کروڑ روپے اور پاسپورٹ جمع کروانے کی تصدیق کی ۔

یاد رہے کہ نوازشریف اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں مریم نوازشریف بھی تیمارداری کیلئے موجود ہیں، نوازشریف کو آج شریف میڈکل سٹی کمپلیکس میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے اور انہیں سروسز ہسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیاہے۔

مزید :

قومی -