رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات کورٹ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی،عدالت نے لیگی رہنما کے وکیل فرہاد علی شاہ کو کل بحث کیلئے طلب کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے منشیات برآمدگی کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی،رانا ثنا اللہ کی جانب سے درخواست ان کی وکیل فرہاد علی شاہ نے دائر کی،وکیل رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیف سٹی کی فوٹیجز اور نئے شواہد کی بنا پر درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزم ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت راناثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے،عدالت نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی،عدالت نے رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ کو کل بحث کےلئے طلب کرلیا۔