بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بڑے بڑے بل بورڈز لگ گئے ، تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بڑے بڑے بل بورڈز لگ گئے ، تصاویر ...
بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بڑے بڑے بل بورڈز لگ گئے ، تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

  



امرتسر(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کوکر تار پور راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سابق کرکٹر اور بھارتی سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو کر مدعو کیا گیا ہے جبکہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ ایک یاتری کی حیثیت سے بھارت سے کرتار پور رگوردوارہ صاحب آئیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے پر بھارتی سکھ براداری کافی خوش دکھائی دے رہی ہے اور ہر مقام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے جیساکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی ایک سکھ شہری نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا اور وہ شکریہ ادا کرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا ۔

لیکن اب بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کی تصاویر والے بڑے بڑے بل بورڈ لگ گئے ہیں جن پر شکریہ کے پیغامات درج ہیں ۔کرتار پور راہداری کھولنے کی کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈ ز سکھ رہنما ہرپال سنگھ کی جانب سے لگائے گئے ہیں جس میں لکھاہے کہ عمران خان اور نوجوت کرتار پور راہداری کھولنے کے اصل ہیرو ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی انسانیت سے محبت کے باعث بھارت میں بھی ان کی بہت عزت اور احترام کیا جارہاہے جبکہ ان کی تصاویر پنجاب کے ٹرکوں پر بھی لگا دی گئیں ہیں جو کہ بھارت کی سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں سے عمران خان کی تصاویر برداشت نہیں ہوئیں اور انہوں نے بل بورڈز سے فلیکس کو اتارنا شرو ع کر دیاہے جس کی تصاویر بھی انٹر نیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں ۔

مزید : قومی