نوازشریف میرے ہم جماعت تھے لیکن ن لیگ میں سیاسی کشش نہیں تھی،شفقت محمود

نوازشریف میرے ہم جماعت تھے لیکن ن لیگ میں سیاسی کشش نہیں تھی،شفقت محمود
نوازشریف میرے ہم جماعت تھے لیکن ن لیگ میں سیاسی کشش نہیں تھی،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کے لمبے عرصے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی،نوازشریف میرے ہم جماعت تھے لیکن ن لیگ میں سیاسی کشش نہیں تھی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی کوشش کررہے ہیں ،تعلیم کا شعبہ ماضی میں نظر اندازرہاہے،انہوں نے کہا کہ مدرسہ اورسرکاری سکول کے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں،یکساں نظام تعلیم پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔
شفقت محمود کا کہناتھا کہ یکساں نظام تعلیم کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،سکولز،یونیورسٹیز اورکالجز کا کوئی کیلنڈرنہیں تھا ہر ادارہ اپنے حساب سے کام کرتا تھا،انہوں نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم کے لیے کوششوں میں ایک حد تک کامیاب ہوئے ہیں ،ملک میں ناانصافی پرمبنی نظام کے خاتمے کے لیے حصہ ڈال رہے ہیں۔