رحیم یار خان میں خاتون کی لاش قبر سے باہر نکال کر رکھ دی گئی لیکن کیوں؟ نہایت افسوسناک خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رحیم یار خان کے قبرستان میں زمیندار کی قبروں کے پاس تدفین پر مسئلہ کھڑا ہو گیا جس کے بعد خاتون کی لاش قبر سے باہر نکال دی گئی۔
تفصیلات کے مطابقرحیم یارخان میں زمینداروں کی قبروں کے پاس تدفین کرنے پر بااثر افراد نے خاتون کی لاش قبر سے باہر نکال دی اور حملہ کر کے متوفیہ کے 3 لواحقین کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے، جبکہ خاتون کی تدفین دوبارہ کروا دی گئی ہے۔واقعے کے تینوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔