ہر صورت ہڑتال ختم کرائیں گے ،لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹر زکی قیادت کو طلب کرلیا

ہر صورت ہڑتال ختم کرائیں گے ،لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹر زکی قیادت کو طلب ...
ہر صورت ہڑتال ختم کرائیں گے ،لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹر زکی قیادت کو طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہر صورت ہڑتال ختم کرائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک ہڑتالیوں کیخلاف پیڈایکٹ کے تحت کارروائی کیوں نہیں کی گئی ؟قانون کی عملداری کے اس معاملے پر انتظامیہ کے ساتھ ہیں ، عدالت نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ابھی تک ان کے لائسنس کیوں منسوخ نہیں کئے ؟عدالتیں موجود ہیں تو پھر ہڑتال کیوں کی گئی ؟عدالت نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں کے اعتراضات تھے تو عدالت سے رجوع کرتے ،عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دارہے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال ہر صورت ختم کرائیں گے ،عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو طلب کرلیا، عدالت نے صدرلاہورہائیکورٹ بار کو بھی طلب کرلیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور