آزادی مارچ ،ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تین اہم برطانوی گواہ پاکستان نہ آسکے ،سماعت 2 دسمبرتک ملتوی

آزادی مارچ ،ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تین اہم برطانوی گواہ پاکستان نہ ...
آزادی مارچ ،ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تین اہم برطانوی گواہ پاکستان نہ آسکے ،سماعت 2 دسمبرتک ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادی مارچ کے باعث ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تین اہم برطانوی گواہ پاکستان نہ آسکے ،اسلام آبادہائیکورٹ نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت ایف آئی اے نے کہا کہ آزادی مارچ کی وجہ سے گواہان کوپیش کرنے میں خطرہ تھا ،عدالت سے استدعا ہے کہ گواہان کو پیش کرنے کیلئے مزید20 سے 25 دن کی مہلت دی جائے،عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظورکرلی اور برطانوی گواہان کو 2 دسمبرتک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہان میں لندن پولیس کا چیف انسپکٹر ،ایک سارجنٹ اور ایک کانسٹیبل شامل ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد