مولانا فضل الرحمان کی تقریر کے دوران ڈی چوک کے نعرے لگ گئے لیکن پھر جے یوآئی ایف سربراہ نے کیا کہا؟ تفصیلات منظرعام پر

مولانا فضل الرحمان کی تقریر کے دوران ڈی چوک کے نعرے لگ گئے لیکن پھر جے یوآئی ...
مولانا فضل الرحمان کی تقریر کے دوران ڈی چوک کے نعرے لگ گئے لیکن پھر جے یوآئی ایف سربراہ نے کیا کہا؟ تفصیلات منظرعام پر

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شرکاءکو ڈی چوک کا نعرہ لگانے سے روک دیا۔ آزاد ی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے اسٹیج پر آتے ہی کارکنوں نے ڈی چوک کے نعرے لگائے تاہم سربراہ جے یو آئی ف نے شرکاءکو ٹوکا اور کہا کہ ایک دو دن سے دیکھ رہا ہوں کہ کچھ لوگ ڈی چوک کا نعرہ لگاتے ہیں اور ہمارے لوگوں کو بھی اشتعال دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ جب تک رہبر کمیٹی اور تمام اپوزیشن جماعتیں کوئی فیصلہ نہیں کرتیں آپ اس طرح کے نعرے نہ لگائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد