موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر آزادی مارچ کے شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے ،وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت

موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر آزادی مارچ کے شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے ...
موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر آزادی مارچ کے شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے ،وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت پر موسلادھار بارش پردھرنے کے شرکا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔


وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہر اقتدارمیں شدید بارش پر چیئرمین سی ڈی اے کو فوری دھرنے کے مقام کے دوران کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں،وزیراعظم نے دھرنے کے شرکا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔