وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے آلودہ ترین شہر بننے کی انتہائی حیران کن وجہ بتادی

وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے آلودہ ترین شہر بننے کی انتہائی حیران کن وجہ ...
وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے آلودہ ترین شہر بننے کی انتہائی حیران کن وجہ بتادی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ہے،پاکستان میں بلند و بالا پہاڑ،گھنے جنگلات اور وسیع صحرا ہیں،لیکن  بدقسمتی سے پچھلی حکومتوں نے ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے،درختوں کی بے جا کٹائی سے لاہور آج آلود ترین شہر بن چکا ہے۔

ساتویں ایشین ریجنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طالب علمی کے زمانے میں سر سبز علاقوں کو دیکھنے کا موقعہ ملا،پہلا پاکستانی ہوں گا جس نے پاکستان کا چپہ چپہ دیکھ رکھا ہے،شہروں میں رہنے والے قدرتی خوبصورتی کونہیں دیکھ پاتے،ماحول کا تحفظ ہمار دینی فریضہ ہے ،پاکستان کی 60 فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر کی ہے،ہم آنے والی نسلوں کے تحفظ کی سوچ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 2013 میں حکومت نے کے پی کے میں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا  جس تکمیل کے لیے مقامی لوگوں کو شامل کیا،مقامی آبادی کو شامل کرنے سے منصوبہ کامیاب ہوا،،بلین ٹری منصوبہ مین سب سے بڑی رکاوٹ ٹمبر مافیا تھا،جس کا خاتمہ کیا،ماضی میں ٹمبر مافیا کو حکومت کی سپورٹ حاصل تھی،اب ہمارادس ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے،فطری حسن کا تحفظ حکومتی  ترجیح ہے۔

مزید : قومی /ماحولیات


loading...