توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کروا دیا گیا

توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع ...
توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کروا دیا گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کروا دیا گیاہے جوکہ آٹھ صفحات پر مشتمل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی 29 اکتوبر کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیاہے ، پیمرا کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کی سی ڈی بھی جمع کروا گئی ہے ۔ ٹرانسکرپٹ آٹھ صفحات پر مشتمل ہے ۔

یاد رہے کہ توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی جس پرعدالت نے معاون خصوصی کو تحریری طور پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی اور پیر تک سماعت ملتوی کر دی تھی ۔

مزید : قومی