خواتین کے جسم پر تعویز لکھنے والا جعلی عامل گرفتار

خواتین کے جسم پر تعویز لکھنے والا جعلی عامل گرفتار
خواتین کے جسم پر تعویز لکھنے والا جعلی عامل گرفتار

  



قصور (ویب ڈیسک) قصور میں پولیس نے سادہ لوح خواتین کے جسم پر تعویز لکھنے والے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا۔قصور کے نواحی گائوں نند کا تکیہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل عبدالرحمن کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ صدر پولیس نے تحقیقات کے بعد گھنائونے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم ایک عرصہ سے خواتین کو برہنہ کرکے ان کے جسم کے مختلف حصوں پر تعویز لکھتا تھا۔ ملزم جعلی عامل کے روپ میں عرصہ دراز سے نہ صرف خواتین سے بھاری رقوم بٹورتا تھا بلکہ ان کی عزتوں سے بھی کھیلتا رہا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور