سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کیلئے تیاریا ں مکمل ، نوازشریف ایمبولنس میں کس طر ح آ کر بیٹھے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کیلئے تیاریا ں مکمل ، ...
سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کیلئے تیاریا ں مکمل ، نوازشریف ایمبولنس میں کس طر ح آ کر بیٹھے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے شریف سٹی منتقل کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، نوازشریف ہسپتال سے باہر آئے اور خود ایمبولینس میں بیٹھے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز شریف کو کچھ ہی دیر میں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے گا جبکہ جیل کا عملہ مریم نوازشریف کی رہائی کے احکامات لے کر سروسز ہسپتال پہنچ گیاہے اور مریم نواز کے دستخط بھی لے لیے گئے ہیں جس کے بعد چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نوازشریف کو رہا کر دیا گیاہے۔

نوازشریف اور مریم نوازشریف کا بڑا سامان سروسز ہسپتال سے منتقل کر دیا گیاہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہنوازشریف کے علاج کیلئے سرکاری ڈاکٹرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے لیکن سرکار ی ہسپتال کے ماہرین اپنے طور پر ڈاکٹرز کو رائے نہیں دے سکتی ، شریف سٹی کے ڈاکٹرز چاہیں تو حکومت کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا ،

نوزشریف کو شریف سٹی منتقل کرنے کیلئے تما م تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور پروٹوکول بھی لگا دیا گیاہے ۔ نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ احتمال ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز شریف سٹی کی بجائے جاتی امراءجائیں گے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس گزشتہ رات ہی سروسز ہسپتال پہنچ گئی تھی جس کے بعد نوازشریف کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا تھا لیکن انہوں نے رات سروسز میںہی گزاری اور رات بھر شریف سٹی کا عملہ بھی سروسز ہسپتال میں ہی رہا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی