ویسٹ انڈیز کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
ویسٹ انڈیز کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

  



لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، جاوید احمدی، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، اصغر افغان، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نیب، مجیب الرحمان اور نوید الحق شامل ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرن پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایوین لوئس، شئی ہوپ، شمرون ہیت مائر، نکولس پورن، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، شیلڈن کوٹریل، روماریو شیفرڈ، ہیڈن والش اور الزاری جوزف شامل ہیں۔

مزید : کھیل