نوازشریف شریف میڈیکل سٹی کی بجائے جاتی امرا منتقل،انتہائی نگہداشت یونٹ قائم

نوازشریف شریف میڈیکل سٹی کی بجائے جاتی امرا منتقل،انتہائی نگہداشت یونٹ قائم
نوازشریف شریف میڈیکل سٹی کی بجائے جاتی امرا منتقل،انتہائی نگہداشت یونٹ قائم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کیلئے جاتی امرامیں ان کی رہائشگاہ پر میڈیکل یونٹ قائم کردیا گیا،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کے علاج کیلئے ان کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کردیاگیا،نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پر ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی سی یو میں ڈاکٹرز24 گھنٹے موجود رہیں گے ،ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھاجائے گا،ترجمان ن لیگ نے کہا کہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کردی گئی،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے سے انفیکشن کا شدید خطرہ ہے ،ڈاکٹر عدنان کی زیرنگرانی نوازشریف کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور