فین ہو تو اس جیسا ،دولہے نے شادی کی پہلی رات دولہن کے ہمراہ ایسی تصویر بنا کر آئی سی سی کوبھیج دی کہ دیکھ کر پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی دنگ رہ جائے گی

فین ہو تو اس جیسا ،دولہے نے شادی کی پہلی رات دولہن کے ہمراہ ایسی تصویر بنا کر ...
فین ہو تو اس جیسا ،دولہے نے شادی کی پہلی رات دولہن کے ہمراہ ایسی تصویر بنا کر آئی سی سی کوبھیج دی کہ دیکھ کر پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی دنگ رہ جائے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکٹ کے فینز اپنے ہیروز کو کھیلتا ہو ا دیکھنے کیلئے کچھ بھی کر جاتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسے ایسے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ایسا ہی ایک کرکٹ فین پاکستان کا امریکہ میں رہائش پذیر ہے جس نے اپنی شادی کی پہلی رات نہ صرف پاکستان کا میچ دیکھا بلکہ تصویر بھی بنائی اور آئی سی سی کو پیغام کے ساتھ بھیج دی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ایک سکرین شاٹ بھی جاری کیاہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے ، یہ تصویر دراصل ایک پاکستانی ” حسن تسلیم “ نامی نوجوان کی ہے جو کہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے اور پوری گردن گھما کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ دیکھ رہاہے ۔

حسن تسلیم نے ان لمحات کی تصویر بنائی اور آئی سی سی کو ارسال کر دی جبکہ اس کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجا جس میں دولہے کا کہناتھا کہ ” ہیلو ، میں کرکٹ کا بہت بڑا فین ہونے کے ناطے ایک تصویر بھیجنا چاہتاہوں جو کہ گزشتہ ہفتے میر ی شادی میں بنائی گئی تھی ، روایات کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دلہن کو چھوٹی چھوٹی رسومات کیلئے گھر لایا جاتاہے جہاں عزیزو اقارب جمع ہوتے ہیں اور دلہن کا استقبال کیا جاتاہے ۔“

دولہے کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” جیسے ہی ہم مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں اپنے واقع آدھی رات کو گھر پہنچے تو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن میچ جاری تھا ، مجھے شمالی امریکہ میں رہتے ہوئے کئی سال بیت گئے ہیں اور میں پاکستان کو کھیلتا ہوں دیکھنے کیلئے ہر طرح سے وقت نکال لیتا ہوں اور راتوں کو بھی جاگتا ہوں یہاں تک کہ یہ میری شادی کی رات تھی لیکن میں نے کھیل کو مس نہیں کیا ۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل