پی پی کا آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ

پی پی کا آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ
پی پی کا آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔آصف زرداری کی صحت کو لاحق خطرات سے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلئے درخواست دیدی۔
ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ علاج کی مناسب سہولت ہر شخص یا قیدی کا بنیادی حق ہے ،قانون ہر شخص اور قیدی کے علاج کی ضمانت دیتا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے علاج کا مطالبہ کوئی رعایت نہیں بلکہ قانونی حق ہے ۔