وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا،رولز آف بزنس میں ترامیم کے بعد ایم پی ایز بھی ترقیاتی سکیموں کی الاٹمنٹ سے باہر ہو گئے۔

دستاویزکے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے متعلقہ محکمہ کو خودنشاندہی کرنے کا اختیار دیاگیا،متعلقہ محکمے سکیم کی منظوری کیلئے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کو ارسال کرینگے ،صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی نئی پالیسی میں کیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور