”میں ہوتا تو محمد حسنین کو میچ کھلاتا کیونکہ۔۔۔“ مکی آرتھر نے حیران کن وجہ بتا دی

”میں ہوتا تو محمد حسنین کو میچ کھلاتا کیونکہ۔۔۔“ مکی آرتھر نے حیران کن وجہ ...
”میں ہوتا تو محمد حسنین کو میچ کھلاتا کیونکہ۔۔۔“ مکی آرتھر نے حیران کن وجہ بتا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ اگر وہ اس وقت قومی ٹیم کے کوچ ہوتے تو آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 میچ میں محمد حسنین کو ٹیم کا حصہ بناتے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد مکی آرتھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر میں پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ ہوتا تو محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کرتا کیونکہ آپ کو دائیں ہاتھ کے باﺅلرز کی ضرورت، محمد حسنین محمد عرفان کی جگہ ٹیم میں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حسنین ایک ایسے باﺅلر ہیں جو اپنی باﺅلنگ کے ذریعے ایک نیا زاویہ متعارف کراتے ہیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف آپ کو ایسے باﺅلرز کی ضرورت ہے جو بالخصوص دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو باﺅلنگ کرواتے ہوئے گیند وکٹوں کی طرف سوئنگ کرے اور انہیں شاٹ مارنے کیلئے ذرا سی بھی جگہ نہ بنانے دے۔

مزید : کھیل