سابق وزیراعظم نوازشریف 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نوازشریف 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نوازشریف 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جاتی امرا پہنچادیاگیا،العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت کے بعد نوازشریف 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو 16 روز بعد سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ،نوازشریف کے علاج کیلئے جاتی امرامیں ان کی رہائشگاہ پر میڈیکل یونٹ قائم کردیا گیا، نوازشریف کے علاج کیلئے ان کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ بھی قائم کردیاگیا،نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پر ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی،آئی سی یو میں ڈاکٹرز24 گھنٹے موجود رہیں گے ،ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھاجائے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جاتی امرا پہنچادیاگیا،العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت کے بعد نوازشریف 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے ،اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجودتھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کیلئے 8 ہفتے کی عبوری ضمانت دی تھی ۔