چودھری پرویزالہٰی اور مولانافضل الرحمان کے درمیان ملاقات شروع

چودھری پرویزالہٰی اور مولانافضل الرحمان کے درمیان ملاقات شروع
چودھری پرویزالہٰی اور مولانافضل الرحمان کے درمیان ملاقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی ۔ملاقات میں آزادی مارچ ختم کرنے سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ،مولاناعبدالغفورحیدری اور سینٹر طلحہ محمود نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا استقبال کیا،چودھری پرویزالٰہی اور مولانافضل االرحمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزادی مارچ ختم کرنے سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اوراپوزیشن کے درمیان معاہدے کے مسودے کی تیاری شروع ہو گئی،ڈرافٹ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو پیش کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی کئی شرائط ماننے پر راضی ہو گئی ہے ،صاف شفاف انتخابی عمل سے متعلق لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا اس کے علاوہ انتخابی عمل میں فوج کے کردار پر بھی پیش رفت کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحاتی عمل میں بہتری لانے پر اپوزیشن سے متفق ہے ،مسودے پر اتفاق کی صورت میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے ۔