بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر (ایم بی اے)کرنے والا پاکستانی نوجوان قیمتی گاڑیاں چوری کرنے کا بھی ماسٹرنکلا، ہوشربا تفصیلات منظرعام پر

بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر (ایم بی اے)کرنے والا پاکستانی نوجوان قیمتی گاڑیاں ...
بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر (ایم بی اے)کرنے والا پاکستانی نوجوان قیمتی گاڑیاں چوری کرنے کا بھی ماسٹرنکلا، ہوشربا تفصیلات منظرعام پر

  



کراچی (ویب ڈیسک) بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر (ایم بی اے) کرنے والا قیمتی گاڑیاں چوری کرنے کا ماسٹر بھی نکلا، ملزم نے قرض چکانے کے لیے کراچی کے پوش علاقے سے جدید اور مہنگی گاڑیاں چُرائیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیمی قابلیت اور قیمتی گاڑیاں چوری کرنے میں ماسٹر کا پیشہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیے گئے ایک ملزم کے بایو ڈیٹا کا حصہ ہے۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کا بتانا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزم سنیما ہال کے باہر کھڑی قیمتی گاڑیاں چوری کرتا اور پھر انہیں سستے داموں فروخت کر دیتا تھا۔اس کی حالیہ واردات کا احوال یہ ہے کہ ایک مہنگی گاڑی منتخب کرنے کے بعد اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے گاڑیوں کے کمپیوٹرائزڈ لاک کھولنے والے ماہر سے رابطہ کیا، بہانہ بنایا کہ چابی کہیں گم ہوگئی ہے، لاک کھولنے والا آیا تو ملزم نے خود کو کار کا مالک بتایا، سب کے سامنے لاک تڑوایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر 25 لاکھ ادھار تھا جس کی ادائیگی کے لیے ملزم گاڑیاں چوری کرنے لگا۔اے سی ایل سی نے ایک اور کارروائی میں 3 رکنی کار چور گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف


loading...