نوازشریف نے جاتی امرا پہنچ کر سب سے پہلا کام کیا کیا؟پتہ چل گیا

نوازشریف نے جاتی امرا پہنچ کر سب سے پہلا کام کیا کیا؟پتہ چل گیا
نوازشریف نے جاتی امرا پہنچ کر سب سے پہلا کام کیا کیا؟پتہ چل گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف 16 روز سروسز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے ، سابق وزیراعظم نے جاتی امرا پہنچ کر والد ،بھائی اور اہلیہ کی قبروں پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز عبوری ضمانتیں ملنے کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے ، سابق وزیراعظم نے جاتی امرا پہنچ کر اپنے والدمیاں محمد شریف ،بھائی عباس شریف اور اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر بیگم شمیم،شہبازشریف،خاندان کے دیگرافرادبھی ہمراہ تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور