وزیر اعظم کی ہدایت پر دھرنا گاہ میں سہولیات کی فراہمی شروع

وزیر اعظم کی ہدایت پر دھرنا گاہ میں سہولیات کی فراہمی شروع
وزیر اعظم کی ہدایت پر دھرنا گاہ میں سہولیات کی فراہمی شروع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی متحرک ہوگئے اور دھرناگاہ میں سہولیات کی فراہمی شروع کردی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جلسہ گاہ میںصفائی کےلئے بھاری مشینری پہنچائی گئی جس کے بعد جلسہ گاہ میں جگہ جگہ صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا،اس کے علاوہ دھرنے کے شرکا کو ایمبولینس اور میڈیکل سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں ۔

یاد رہے رات گئے بارش اور آندھی سے جلسہ گاہ میں پانی جمع ہوگیا تھا اور صفائی کی بھی ناقص صورتحال تھی،جس پر وزیر اعظم عمران خان نے دھرنے کو شرکا کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد