آسٹریلیا میں بابراعظم کامیاب اور دیگر بلے باز ناکام کیوں ہو رہے ہیں؟ مکی آرتھر نے ’راز‘ سے پردہ اٹھا دیا، ایسی خوبی بیان کر دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

آسٹریلیا میں بابراعظم کامیاب اور دیگر بلے باز ناکام کیوں ہو رہے ہیں؟ مکی ...
آسٹریلیا میں بابراعظم کامیاب اور دیگر بلے باز ناکام کیوں ہو رہے ہیں؟ مکی آرتھر نے ’راز‘ سے پردہ اٹھا دیا، ایسی خوبی بیان کر دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کپتان بابراعظم کی کامیابی اور دیگر بلے بازوں کی ناکامی سے متعلق حیران کن مگر دلچسپ انکشاف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم بہت ٹھہر کر اور توقف کے ساتھ گیند کو کھیلتے ہیں ان کا کانٹیکٹ پوائنٹ ان کی آنکھوں کے نیچے ہوتا ہے جس سے انہیں آف سائیڈ پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے اور وہ گیند کو اسی سمت میں کھیلتے ہیں جہاں وہ گیند کو بھیجنا چاہتے ہیں اسی لئے ان کے شاٹس اتنے مکمل اور بھرپور ہوتے ہیں۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کے دیگر بلے باز پریشان کن انداز میں گیند کو کھیلتے ہیں جس سے ان کے بلے اور طاقت کا توازن قائم نہیں رہتا جس کے نتیجے میں بلے باز کھیلتا کہیں اور ہے اور گیند جاتی کہیں اور ہے۔
انہوں  نے کہا کہ گیند کو ٹھہر کر اور توقف کیساتھ شاٹ مارنے کی صلاحیت ہی بابراعظم کی عمدہ اور دیگر بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا ”بابراعظم گیند کو توقف کیساتھ اور بہترین انداز میں کھیل رہے تھے اور آسٹریلیا میں کامیابی کیلئے یہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔

مزید :

کھیل -