نوازشریف نے گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جانے سے کیوں انکار کیا ؟ اندر کی بات پتا چل گئی

نوازشریف نے گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جانے سے کیوں انکار کیا ؟ ...
نوازشریف نے گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جانے سے کیوں انکار کیا ؟ اندر کی بات پتا چل گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کو 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد آج ڈسچار ج کر دیا گیاہے جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں جاتی امراءمنتقل کیا گیا ، جاتی امراءمیں نوازشریف کیلئے میڈیکل یونٹ لگایا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کو گزشتہ روز ہی سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاتھا لیکن انہوں نے مریم نواز کی رہائی تک ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے انکار کر دیا تھا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ضمانت ہونے کے بعد مریم نوازشریف کی روبکار جاری نہیں ہو سکی تاہم آج صبح ان کی روبکار جاری ہوئی اور اس کے بعد وہ نوازشریف اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال سے گھر منتقل ہوئیں ۔

یاد رہے کہ مریم نوازشریف کی لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی تھی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے علاوہ سات کروڑ روپے اور پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کیا تھا ۔نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ایمبولینس کی بجائے بلٹ پروف گاڑی میں روانہ کیا گیا جب کہ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئیں، اس موقع پر اسپتال کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ راستے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھے۔

مزید : قومی