”افتخار احمد وہ کھلاڑی ثابت ہو سکتا ہے جس کی پاکستان کو تلاش ہے اور۔۔۔“ پاکستانیوں کے بعد مکی آرتھر افتخار احمد کے ’دیوانے‘ ہو گئے، شاندار بات کہہ دی

”افتخار احمد وہ کھلاڑی ثابت ہو سکتا ہے جس کی پاکستان کو تلاش ہے اور۔۔۔“ ...
”افتخار احمد وہ کھلاڑی ثابت ہو سکتا ہے جس کی پاکستان کو تلاش ہے اور۔۔۔“ پاکستانیوں کے بعد مکی آرتھر افتخار احمد کے ’دیوانے‘ ہو گئے، شاندار بات کہہ دی

  



کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کی آرتھر بھی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں دھواں دار بلے بازی کر کے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے افتخار احمد کے مداح بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ”افتخار احمد پاکستان کیلئے سب سے مثبت کھلاڑی ثابت ہوئے۔ پاکستان بہت عرصے سے ایسے پاور ہٹرز کی تلاش میں ہے جو میچ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ اگر افتخار احمد نے اپنی کارکردگی برقرار رکھی تو یہ وہی کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بہترین پل شاٹس کھیلیں اور شاندار چھکے بھی مارے۔“

واضح رہے کہ مکی آرتھر نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوتے تو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد عرفان کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کرتا کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف ایسے باﺅلرز کی ضرورت ہوتی ہے جو خاص طور پر دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو اندر کی جانب سوئنگ ہونے والی گیندیں کروائیں اور انہیں کھل کر شاٹس کھیلنے کا موقع نہ ملے۔

مزید : کھیل