بابراعظم آصف علی پر شدید برہم ہوگئے مگر کیوں؟ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ویڈیو جاری کر دی
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کینبرا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں کپتان بابر اعظم اس وقت غضب ناک ہوگئے جب 12 ویں اوور میں تیز رفتار بلے باز آصف علی غلط شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
اپنی نرم طبیعت اور خوش اخلاقی سے مشہور بابر اعظم نے وکٹ گنوانے پر ساری رواداری ایک طرف رکھ کر بلے باز آصف علی پر چڑھ دوڑے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری کی گئی ایک متحرک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی کے آﺅٹ ہونے پر بابراعظم کس طرح اپنے غصے اور طیش کا اظہار کررہے ہیں۔
Don't make the captain unhappy... ????#AUSvPAk pic.twitter.com/VZO9QwbOEK
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 5, 2019
پاکستانی ٹیم کی اننگز کے دوران جب سکور صرف 62 رنز تھا اور وکٹ پر آصف علی اور بابر اعظم موجود تھے تو بابر اعظم ایک اچھی پارٹنر شپ کے خواہاں تھے مگر آصف علی نے لیفٹ آرم سپنر ایشٹن اگر کی گیند پر غلط شاٹ کھیل دیا جس کے نتیجے میں وہ لانگ آن پر فاسٹ بالر پیٹ کومنز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جس پر کپتان بابر اعظم اپنا ضبط کھوبیٹھے اور آصف علی پر چیختے چلاتے نظر آئے۔