وفاقی وزیر مراد سعید کا دھرنے کے شرکاءکیلئے بڑی سہولیات کی فراہمی کا اعلان

وفاقی وزیر مراد سعید کا دھرنے کے شرکاءکیلئے بڑی سہولیات کی فراہمی کا اعلان
وفاقی وزیر مراد سعید کا دھرنے کے شرکاءکیلئے بڑی سہولیات کی فراہمی کا اعلان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ دھرنے والوں کیلئے کمبل،رضائیوں کابندوبست بھی کریں گے، کارکن سڑکوں پراوران کے رہنما نرم بسترپرآرام کررہے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ دھرنے والوں کیلئے کمبل،رضائیوں کابندوبست بھی کریں گے، کارکن سڑکوں پراوران کے رہنما نرم بسترپرآرام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاحادثاتی چیئرمین لنگرخانوں پرتنقید کرتا ہے۔ملکی حالات بہترہورہے ہیں ،کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ ختم ہونیوالاہے۔ مولانا نے کشمیرکمیٹی کا چیئرمین بن کرصرف مراعات لیں۔

مراد سعیدنے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیرکا سفیربن کرمقدمہ لڑا۔آج مغربی میڈیابھی کشمیروں پرمظالم کی بات کررہاہے۔مولانافضل الرحمان 15سال کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رہے۔ مولانا نے15 سال میں کشمیریوں کی کیاخدمت کی ؟انہوں نے کہا کہ مولانامارچ کرکے کس کوفائدہ پہنچارہے ہیں؟ تھرمیں خوراک کی قلت کی وجہ سے معصوم بچے مررہے ہیں۔

مزید : قومی