افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیدیا

افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیدیا
افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیدیا

  



لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت رتنا شری اٹل بہاری واجپائی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم لکھنو میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 194 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی نے 9، جاوید احمدی نے 5، اکرام علی خیل نے 58، نجیب اللہ زدران نے 0، اصغر افغان نے 35، محمد نبی نے 1، گلبدین نیب نے 17، راشد خان نے 0 اور نوین الحق نے 1 سکور بنایا جبکہ مجیب الرحمان کوئی سکور نہ بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ اور روسٹن چیز نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شیلڈن کوٹریل اور ہیڈن والش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، جاوید احمدی، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، اصغر افغان، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نیب، مجیب الرحمان اور نوید الحق شامل ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرن پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایوین لوئس، شئی ہوپ، شمرون ہیت مائر، نکولس پورن، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، شیلڈن کوٹریل، روماریو شیفرڈ، ہیڈن والش اور الزاری جوزف شامل ہیں۔

مزید : کھیل