وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری شادی کی خبر جھوٹی نکلی، کرپشن کے الزام بھی غلط،ارشاد بھٹی کو قانونی نوٹس ارسال

وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری شادی کی خبر جھوٹی نکلی، کرپشن کے الزام بھی ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری شادی کی خبر جھوٹی نکلی، کرپشن کے الزام بھی غلط،ارشاد بھٹی کو قانونی نوٹس ارسال

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تجزیہ کار ارشاد بھٹی کو دوسری شادی کی جھوٹی خبر دینے پر قانونی نوٹس ارسال کردیا ۔ارشاد بھٹی نے عثمان بزدار کی دوسری شادی کی خبر دی تھی جس کے بعد سوشل میڈ یا پر اس حوالے سے خوب بحث ہوئی تھی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص اور ان خاندان کی عزت پر حرف آنے کے باعث 14روز کے اندر ارشاد بھٹی کو پچیس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ نوٹس کے مطابق جھوٹی خبر نشر کرنا پیمرا ایکٹ2007کی خلاف ورزی بھی ہے او راس قانونی نوٹس کے مطابق ارشاد بھٹی اسی نجی ٹی وی کے اسی ٹاک شومیں مذکورہ شخص سے واضح اور واشگاف الفاط میں معافی بھی مانگنا ہوگی۔

یاد رہے کہ 29اکتوبر2019 کونجی ٹی وی کے ٹاک شومیں میں ارشاد بھٹی نے کہا تھا کہ ”آپ کو اور ساروں کو مبارک ہو کہ بزدار صاحب نے دوسری شادی کر لی ہے، اور اس کے بعد جو کہانیاں ہیں نہ دوسری شادی کی فیملی کی وہ بھی کمال ہیں۔اور اس کے بعد جو گھر لیا انہوں نے،جو وہ خوشاب کے دورے کیے انہوں نے۔شادی تو خیر ان کا حق ہے لیکن اس کے بعد جو کہانیاں ہے وہ کمال کی ہیں“۔اسی پروگرام میں انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دو دوروں پر خوشاب گئے اور وہاں دو دو لاکھ کے چیک ملے ہیں اس پر پانچ ہزار بچ گئے، ایک لاکھ 95ہزار لے کر گھر آگئے، اتنی ہی مبینہ طور پر چھوٹی چھوٹی کرپشن ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور